پُرصلاحیت تنظیم اعلی درجہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ، چینی کی صنعتی پیداوار اور سفید صاف چینی کی تجارت میں راہنمائی کے لیے مصروف کار ہے تاکہ منسلک کاروباری تنظیموں اور حصہ داران کو اُن کی توقعات کے مطابق پرکشش فائدہ دیا جا سکے۔
حصول معیارات کی تشکیل اس پہلو کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے کہ کرم فرماوں کی تشفی ہو اور کارگردگی کی صلاحیت میں اضافہ ہو تا کہ شہری اور سماجی زمہ داریاں پوری ہوں۔ ہمارا مطمع نظر محفوظ عمارت، صحت مند اور دوستانہ ماحول ہے، ہم اپنے شراکت داروں کی سماجی اور اقتصادی بہتری کو اہمیت دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں ہم آہنگ اور ٹیم کو کارکردگی کے لیے مرغوب ماحول ملے، ہمارا معیاراتی اصول ہمارے کاروبار کا لازمی عنصر ہے جس کی تشکیل طویل مدتی اہداف اور بنیادی اقدار سے کی گئی ہے۔
کرمفرماوُں کے لیے تسلی بخش اور اعلی معیار کی چینی کم قیمت پر مہیا کرنا، ملازمین، پیداواری سہولیات اور مصنوعات کے لیے محفوظ اور محاسبے کے ماحول کو یقینی بنانا، پُر صلاحیت انتظامی وسائل کو انسانی، مالی، تکنیکی اور وسائلی ڈھانچے سے اس طرح ترتیب دینا کہ وہ تمام اہدافی حکمت عملی اور بہتر ممکنہ اقدار اور نیز وابستگان کے لیے ممدومعاون ہو۔
عزم اور زمہ داری کے ساتھ مسلسل بہتری اور جدت کے لیے سعی، وابستگان کے ساتھ احترام، شائستگی اور ترجیحی رویہ، اعلی ذاتی اور پیشہ ورانہ شفافیت کا عملی مظاہرہ، کشادہ دلی اور صاف ابلاغ کے زریعے ٹیم ورک اور بھروسہ مندی کا قیام اور تمام فیصلہ جات اور عملی کاموں میں اخراجاتی ہوش مندی کی یقینیت۔
جب چینی بن کر باریک بنا لی جاتی ہے مزید اعلی بنانے کے لیے اسے تقطیر کیا جاتا ہے، بابا فرید کی حکمت عملی، مستعد ہو کر اپنے آپریشن کے لوگوں اور ماحول پر اثرات کو کم سے کم کرنا، اس مقصد کے لیے مزید بہترین عملی انتظامات کا نفاذ ہے جس میں آلودگی کی روک تھام، مواد کے متبادل استعمال، فضلے کو کم ترسطح پر لانا، آلودہ مواد کو سنبھالنا اور پھر سے استعمال میں لانا نیز باضابطہ منصوبہ بندی شامل ہے۔ ہم نے اپنی ریفائنری میں پانی، توانائی نیز کچرے اور فضلے کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، پچھلے پانچ برس میں ہم نے جدید ٹیکنالوجی اور انجیرنگ کے طریقوں سے معدنی ایندھن کو 100 پونڈ چینی پر 10 فی صد کم کیا ہے، علاوہ ازیں ہم نے اپنے غیر پیداواری مواد کو ری سائیکللنگ کر کے 96 فی صد کی شرح سے ایک نئی سہولت پیدا کرلی ہے، فی الوقت بابا فرید شوگر ملز ہر قسم کا کامیاب قابل تجدید کاروباری طریقہ روبہ عمل لاکر اس کا نفاذ اپنی سہولت کے لیے کررہی ہے۔
پالیسی ڈاؤن لوڈ کریں
پائیداری کی پالیسی ڈاؤن لوڈ کریں
خوراک کے خطرات سے بچاؤ کی پالیسی (انگریزی) ڈاؤن لوڈ کریں
خوراک کے خطرات سے بچاؤ کی پالیسی (اردو) ڈاؤن لوڈ کریں
انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم پالیسی (انگریزی) ڈاؤن لوڈ کریں
انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم پالیسی(اردو) ڈاؤن لوڈ کریں
تحویل کی پالیسی کا سلسلہ ڈاؤن لوڈ کریں
سنِ قیام 1978
کمپنی اوراِس کی خدمات کمپنی کی تشکیل1978 میں پبلک لمیٹیڈ کمپنی کے طور پر ہوئی، کمپنی کے حصص کراچی، لاہور اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر خریدوفروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ اصولی اور بنیادی طور پر ہم چینی کی تیاری اور فروخت سے منسلک ہیں تاہم ضمنی پیداوار میں شیرہ اور وی فلٹر کیک شامل ہے، کمپنی کا رجسڑڈ دفتر 2 ڈی 1 گلبرگ 3 لاہور اور پیداواری سہولت ضلع اوکاڑہ پنجاب میں واقع ہے۔
مقام ہیڈ آفس: لاہور
شوگر مل: اوکاڑہ
بورڈ آف ڈائریکٹر
مسز قیصر شمیم خان چیئر پرسن
جناب عدنان احمد خان چیف ایگزیکٹو
جناب محمد شمیم خان ایگزیکٹو
جناب نعمان احمد خان نان ایگزیکٹو
مسز سارہ ہاجرہ خان نان ایگزیکٹو
جناب فرید الدین احمد آزاد ڈائریکٹر
ملک منظور حسین ہمایوں آزاد ڈائریکٹر
آڈٹ کمیٹی:
جناب فرید احمد چئیر مین
مسز سارہ ہاجرہ خان ممبر
ملک منظور حسین ہمایوں ممبر
انسانی وسائل اورتنخواہ کمیٹی
جناب فرید الدین احمد چئیرمین
جناب عدنان احمد خان ممبر
ملک منظور حسین ہمایوں ممبر
چیف فنانشل آفیسر مسٹر واصف محمود
کمپنی سیکرٹری: جناب محمد عمران
بینکرز حبیب بینک لیمٹیڈ
بینک الحبیب لیمٹیڈ
یونائیٹیڈ بینک لیمٹیڈ
ایم سی بی بینک لیمٹیڈ

بابا فرید شوگر ملز

بابا فرید شوگر ملز ہمارے گروپ کی دوسری شوگر مل ہے جو کہ اوکاڑہ میں واقع ہے، یہ مل پاکپتن کے مشہور صوفی بزرگ بابا فرید شکر گنج کے نام پر 1978 میں قائم کی گئی، اس کے حصص کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے اسٹاک ایکسچینجز پر خریدوفروخت کے لیے موجود ہیں، ہم ایوانہائے صنعت و تجارت، کراچی، لاہور، اسلام آباد نیز پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے بھی ممبر ہیں، مل کی خالص پیداواری صلاحیت 27200 ٹن سالانہ ہے۔

بابا فرید شوگر ملز گنے کی امکانی استعداد کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے، اسی لگاتار توجہ اور کوشش کا نتیجہ ہے کہ بابا فرید پاکستان کی سرکردہ مضبوط شوگر کین پراسیسنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے۔