بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب نعمان احمد خان

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر


جناب نعمان احمد خان المعز گروپ کے ڈائریکٹر ہیں وہ دوسرے گروپ کمپنیز کےبھی ڈائریکٹرہیں۔ مسٹر خان نے معاشیات میں بیچلر ڈگری اور سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ سے صنعتی انجیرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔ مسٹر خان کا کاروباری تجربہ خاص طور پر بیوریج، شوگر، پاور، سٹیل اور ٹیکسٹائل میں دو دہائیوں پر محیط ہے، مسٹر خان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پاکستان (پنجاب زون) جو کہ پاکستان کا شوگر پیدا کرنے والا سب سے بڑا علاقہ ہے، کے منتخب چئیرمین ہیں۔ آپ نے بحثیت افتتاحی چئیرمین آف شوگر کین ریسرچ اور ڈیولپمنٹ بورڈ پنجاب میں سال 2014 سے 2019 کے عرصہ میں خدمات دی ہیں۔ آپ کو ینگ گلوبل لیڈر کے طور پر سوینر لینڈ ورلڈ اکنامک فورم نے سال 2012 میں میں منتخب کیا۔ نیز آپ مختلف قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں، خاص طور پر شوگر کے کاروبار سے متعلق باقاعدہ مقرر رہے ہیں۔

محترمہ مسز سارہ حاجرا خان

نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر


مسز خان نے 2011 میں نفسیات میں بمعہ کمپویٹر سائنس بطور ضمنی مضمون کولمبیا یونیورسٹی امریکہ سے بیچلر آف آرٹس میں ڈگری حاصل کی۔

جناب ملک منظور حسین ہمایوں

آذاد ڈائریکٹر


جناب ملک منظور حسین ہمایوں سیزنل بزنس ایگزیکٹو ہیں، آپ کے پاس کاروباری انتظام و انصرام کا قابل قدر تجربہ ہے، آپ یو ای ٹی سے انجیرنگ میں گریجوایٹ ہیں، اور آپ نے مادرِ علمی میں بطور پروفیسر آف میکینکل انجیرنگ خدمات دی ہیں۔

جناب فرید الدین احمد

آذاد ڈائریکٹر


جناب فرید الدین احمد قانون میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایٹ ہیں اور ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں، آپ نے گورنمنٹ کے مختلف محکموں خاص طور پر لیبر، صحت اور جنگلات میں خدمات انجام دی ہیں، آپ نے بطور چئرمین سی ڈی اے بھی خدمت کی ہے، آپ بی ایف ایس ایم ایل کی آڈٹ، ہیومن رسورسز کمیٹیوں کے چئرمین ہیں۔

آڈٹ کمیٹی

نامعہدہ
جناب فرید الدین احمد چئیرمین
مسز سارہ ہاجرہ خان ممبر
ملک منظور حسین ہمایوں ممبر

کمیٹی برائے انسانی وسائل و تنخواہ:

نامعہدہ
جناب فرید الدین احمد چئیرمین
جناب عدنان احمد خان ممبر
ملک منظور حسین ہمایوں ممبر

محاسب

رجسٹرار برائے حصص